اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ وعدے کی مطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے ، اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی، انشاللہ اگلے مرحلے میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا،حماد اظہر نے مجھے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون انتہاء اہم ہے۔