وزیراعظم

وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی،وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ عکس )وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کی آزاد فضاوں کے محافظوں نے ہمیشہ وقت پر دشمن کو باور کرایا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7ستمبر کے دن پر پوری قوم یوم فضائیہ منارہی ہے ، وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی ، پاکستان کی آزاد فضاوں کے محافظوں نے ہمیشہ وقت پر دشمن کو باور کرایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر 1965کے شہداءاور غازیوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ،تمام پاکستانی پاک فضائیہ کے شہداءکے شکرگزار ہیں، شہداءکی عظیم قربانیوں نے چار گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا

اپنا تبصرہ بھیجیں