اداکارہ ریشم

وصی شاہ اپنی مٹی سے محبت کرنیوالے انسان او ربا کمال شاعر ہیں’اداکارہ ریشم

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وصی شاہ اپنی مٹی سے محبت کرنے والے انسان او ربا کمال شاعر ہیں ،میری جب بھی ان سے ملاقات ہوتی ہے ان سے شعر سنتی ہوں اور انہیں اپنے شعر بھی سناتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ٹوٹے دلوں کو جوڑنے کا ہنر جاننے کے ساتھ اپنے اورپرائے سب سے محبت کرتے ہیں اور وصی شاہ میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں ۔

میں ان کی خوبصورت شاعری سے بہت متاثر ہوں اور میری جب بھی ان سے ملاقات ہوتی ہے میں ان کی شاعری سننے کی فرمائش کرتی ہوں اور اگر موقع مل جائے تو اپنا شعر بھی کہہ لیتی ہوں۔ریشم نے کہا کہ معاشرے میں سکون کے لئے ایسے ہی لوگوں کی اشد ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں