یاسر حسین

وسائل کے حساب سے بچے بھی زیادہ ہونے چاہئیں، یاسر حسین

کراچی (عکس آن لائن)اداکار و ٹی وی میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ زیادہ بچے ہونے میں کوئی غلط بات نہیں، لوگوں کے جتنے وسائل ہیں، اس حساب سے ان کے بچے بھی ہونے چاہئیے۔

یاسر حسین نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھی شرکت کی۔اداکارہ فاطمہ ا?فندی نے بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں اور فوری طور پر ان کا مزید کوئی ارادہ نہیں لیکن کچھ عرصے بعد اس پر سوچا جائے گا۔

پروگرام میں موجود اداکار اعجاز اسلم نے بچوں کی بات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے دو ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن یاسر حسین نے رائے دی کہ بچے زیادہ ہونے چاہئیے۔یاسر حسین نے واضح کیا کہ بچے زیادہ ہونے چاہئیے اور ساتھ ہی کہا کہ جس حساب سے لوگوں کے وسائل ہیں، اس حساب سے بچے بھی زیادہ ہونا چاہئیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھا جائے کہ پاکستان میں جتنی بھی بڑی اداکارائیں ہیں، انہیں مقبولیت اور شہرت بچوں کی پیدائش کے بعد ملی اور بچوں سے کسی کے کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، جس میں ٹیلنٹ ہوگا، وہ کام کرتا رہے گا۔انہوں نے مثال دی کہ عائزہ خان، ماہرہ خان اور یہاں تک میڈم ملکہ نورجہاں کو بھی بچوں کی پیدائش کے بعد شہرت ملی اور تمام بڑی اداکارائیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں