اداکارہ ریشم

وسائل رکھنے والوں کو مستحق لوگوں پر خرچ کرنا چاہیے ‘ ریشم

لاہور(عکس آن لائن)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جو لوگ انسانیت سے پیار کرتے ہیںمیری ان سے بڑی قربت ہوتی ہے ، میں ہر اس شخص سے کہوں گی جسے خدا کی ذات نے وسائل دئیے ہیں انہیں مستحق لوگوں پر خرچ کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ جو لوگ خدا کی مخلوق سے پیار کرتے ہیں وہ رب تعالیٰ کے بڑے قریب ہوتے ہیں ،اگر ہمارے پاس خدا کی ذات کی قربت حاصل کرنے کا اتنا آسان ذریعہ موجود ہے تو ہم کیوں نہ بڑھ چڑھ کر انسانیت کے لئے کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی میں اپنے ہاتھوں سے کھانے بنا کر مستحق لوگوں میں تقسیم کروں ، میںسب لوگوں سے کہوں گی آپ اس پر عمل کر کے دیکھیں آپ کو ایسا دلی سکون میسر آئے گا کہ آپ اس کے حصول کے لئے بار بار اس کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں