عدلیہ پر تنقید

وز یراعظم کی جانب سے ٹی وی پروگراموں میں عدلیہ پر تنقید روکنے کے لیے درخواست پر سماعت9 اپریل تک ملتوی

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے وز یراعظم عمران خان کی جانب سے ٹی وی پروگراموں میں عدلیہ پر تنقید روکنے کے لیے درخواست پر سماعت9 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزارکے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہری فرحت منظور چانڈیو کی درخواست پر سماعت کی۔فاضل عدالت نے استفسار کیا درخواست کیسے قابل سماعت ہے اس پر دلائل دئیے جائیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ،درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے،درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی جاہے

۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم پاکستان مسلسل اپنے ٹی وی پروگراموں اور بیانات میں عدلیہ پر تنقید کرتے ہیں،وزیراعظم کے عدلیہ پر تنقید توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،آئین پاکستان کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جاسکتی، پارلیمنٹ اور اسمبلی میں بھی عدلیہ پر تنقید نہیں ہو سکتی،حکومت کے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے،عدالت عدلیہ کے بارے پروگراموں کو چلانے سے روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں