ڈاکٹریاسمین راشد

وزیر صحت یاسمین راشدکی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 20واں اجلاس

لاہور (عکس آن لا ئن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 20واں اجلاس منعقدہوا، جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز،ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسلانٹیشن اتھارٹی پروفیسرڈاکٹرشہزادانور،پروفیسرغیاث الدین نبی طیب،محکمہ خزانہ کے نمائندہ اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹیشن انسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹرفیصل سعودڈار،میاں زاہدالرحمن باٹہ اورپی ہوٹاکے افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن پروفیسرڈاکٹرشہزادانورنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کے19ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی اورپنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو ڈیپارٹمنٹ آف انسپکشن قائم کرنے کی بھی منظو ری دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے جولائی 2021سے دسمبر2022تک 1873کیسزکی مجموعی طورپرمنظوری دی ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے جولائی 2021سے دسمبر2022تک 1110رینل ٹرانسپلانٹس،401لیورٹرانسپلانٹس،799کورنیہ ٹرانسپلانٹس اور101بون میروٹرانسپلانٹس کی بھی منظوری دی ہے۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے ابھی تک ٹرانسپلانٹیشن کیلئے 68ہسپتالوں کو رجسٹرڈکیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عدالتوں نے پیوندکاری کے غیرقانونی اورمکروہ کاروبارمیں ملوث عناصرکے خلاف50کیسزکافیصلہ سنادیاہے۔

عدالتوں میں مزید10کیسززیرسماعت ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ عوام کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کوسودمندبنانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔پنجاب میں رجسٹرڈہسپتالوں کے ٹرانسپلانٹ کوارڈنیٹرزکو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں پیوندکاری کے غیرقانونی کاروبارمیں ملوث عناصرکے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائی جائے۔انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں