ڈینگی

وزیر صحت نے عوا م میں ڈینگی بارے بیداری شعورکیلئے مؤثرآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے عوا م میں ڈینگی بارے بیداری شعورکیلئے مؤثرآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ڈی سی لاہور مدثرریاض،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران بھی شریک ہوئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔

مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈینگی پر قابوپانا بہت اہم ہوگیاہے،اِن ڈورسرویلنس کو فوراً بڑھادیاجائے اورپنجاب کے تعلیمی اداروں میں ڈینگی بارے آگاہی مہم کا آغازکیاجائے۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات ڈینگی کے کیسزیالارواء رپورٹ نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیں۔صوبہ بھرمیں ڈینگی کیسزمیں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ڈی جی ہیلتھ ٹی ایچ کیوز سے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں میں اضافہ ہورہاہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن تمام نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ڈینگی کی رپورٹس کوخودمانیٹرکرے۔

کوروناوائرس کے ساتھ ڈینگی کا بھی مقابلہ کرناہوگا۔اس وقت ڈینگی کے کیسز بارے بوگس رپورٹنگ ناقابل برداشت ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ ریڈ زون میں آنے والے تمام اضلاع ڈینگی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔تمام متعلقہ ادارے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکوبھجوائیں۔ڈینگی لاروا تلفی کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹ آپریشنزکئے جائیں۔تمام سی ای اوز سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرانسدادڈینگی سرگرمیوں کو کامیاب بنائیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کو تلف کیاجائے۔تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی وباء کے تدارک کیلئے کوارڈینیشن کو مزیدمضبوط بنائیں۔ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔ڈینگی پر قابوپانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہے۔

سرویلنس اور لارواء سائیڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ انسدادڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے اپنے فرائض ذمہ داری سے اداکریں۔کمشنرزاور ڈی سی حضرات اضلاع میں انسدادڈینگی سرگرمیوں کیلئے ہیومن ریسارس سمیت دیگروسائل کویقینی بنانے کے ذمہ دارہیں۔پنجاب کے تمام اضلاع میں کوروناویکسین وافرمقدارمیں بھجوادی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں ویکسینیشن کا عمل تیزکردیاجائے۔پنجاب جلد یومیہ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرلے گا۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں