وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دیں

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے قومی خزانے سے 738ملین روپے ادا کئے جائیںگے ، اس طریقے سے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں کے برابر ہونگی ۔ جو انہیں یکم جولائی سے ملنا شروع ہوجائینگی۔

بدھ کو اسلام آباد میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں فتنہ وفساد جتھے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے بغیر انکے مقاصد میں ناکام کیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرنٹ ایئر کانسٹیبلری کے دستوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے محسوس کیا کہ ایف سی کو بھی پولیس کی طرح سہولیات فراہم کی جائے ، ایف سی کے دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ استعداد اور قابلیت کا مظاہرہ کیا اور ٹریننگ میں ثابت کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کسی سے کم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ایف سی کے دستوں کو ان کی بہترین مہارت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چار سو کی تعداد میںجوانوں نے ٹریننگ حاصل کی ، پاسنگ آوٹ پریڈ میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا ۔ اسی سال مزید دوہزار ایف سی کے جوانون خو پیشہ وارانہ ٹریننگ دی جائیگی ، اس مقصد کیلئے 635ملین روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس میں حکومت نے 333ملین روپے ادا کردیئے جیسے ہی ایک ہزار کی تعداد پوری ہوگی تو باقی رقم ادا کردی جائیگی ۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں فرق نا انصافی تھا ،موجودہ حکومت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کے مطالبے پر اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی ،اس مقصد کیلئے قومی خزانے سے 738ملین روپے ادا کئے جائیںگے ، اس طریقے سے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں کے برابر ہونگی ۔

جو انہیں یکم جولائی سے ملنا شروع ہوجائینگی ۔ وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کے لئے راشن الاونس کا بہت مسئلہ تھا اب اس مطالبے کو بھی پورا کردیا گیا ہے ، ایف سی کے جوانوں کو باقی فورسز کے برابر الاونس ملا کرے گا ۔ اس مقصد کیلئے قومی خزانے سے ایک ہزار ارب روپے واگزار کئے جائینگے ۔ ایف سی کو مراعات دینے کا مقصد ان کو مالی طور پرآسودہ کرنا تھا، تاکہ وہ اعلیٰ تعلیمی اور پیشہ وارانہ مہارت دل جمعی کے ساتھ حاصل کریں، ایف سی کے شہید ہونے والے خاندانوں کو ادائیگی کیلئے ایک ارب 22کروڑ روپے ادا کرنے تھے جو سالوں سے ادانہیں کئے گئے جو اب ادا کردیئے جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں