شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر داخلہ اورپیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے رحمان ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ رحمان ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں