اسلام آباد(نمائندہ عکس) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سعودی حکومت اورخادمین حرمین شریفین کو حج پر بہترین انتظامات پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کرمدداورمعاونت کی ہے،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سعودی حکومت اورخادمین حرمین شریفین کو حج پر بہترین انتظامات پرمبارکباد دی ،
وزیر داخلہ نے پاکستان سے حج زائرین کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباداوراظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں،پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں،سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کرمدداورمعاونت کی ہے،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ حج پربہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور خادمین حرمین شریفین کومبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں،پاکستان سے عازمین حج کیلئے انتظامات پربھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں،سعودی سفیر نے کہا کہ رواں برس پاکستان سے 80ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سےاستفادہ کیا،روڈ ٹو مکہ سہولت کی بہترین کامیابی پرحکومت پاکستان، بلخصوص وزارت داخلہ کے بہت ممنون ہیں۔