وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کے سی این این کو دیے گئے انٹرویو کو غلط تاثر دیا گیا،دفتر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)سی این این پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے انٹرویو کو غلط تاثر دینے کے معاملہ پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے سی این این کو دیے گئے انٹرویو کو غلط تاثر دیا گیا۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ کے بیان کو کسی طرح بھی اینٹی سیمیٹک نہیں کہا جاسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بالکل ویسا ہی تھا جس کی انہوں نے نشاندہی کی تھی۔ ترجمان نے کہاکہ ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کے حق کا یکساں احترام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں