وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا اندرونی روابط میں بہتری لانے کیلئے “ایف ایم ڈائریکٹ” ایپلیکیشن کا اجراء

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اندرونی روابط میں بہتری لانے کیلئے “ایف ایم ڈائریکٹ” ایپلیکیشن کا اجراءکردیا، ایف ایم ڈائریکٹ، کا مقصد وزارت خارجہ میں اندرونی روابط کو فروغ دے کر میرٹ، شفافیت اور فیصلہ سازی میں افسران کی آراءکی شمولیت کو یقینی بنانا ہے،

وزارت خارجہ کے افسران، گریڈ اور منصب کی تفریق سے بالاتر، بلا امتیاز وزیر خارجہ سے ڈیجیٹل رابطہ کر سکیں گے، ایف ایم ڈائریکٹ، موجودہ وبائی چیلنج کے پیش نظر اندرونی روابط کے فروغ میں موثر ثابت ہو گی۔

جمعہ کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ویڑن ایف او کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اندرونی روابط میں بہترین لانے کیلئے “ایف ایم ڈائریکٹ” کا اجرا کیا، وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ اور دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے گذشتہ برس دسمبر میں “وڑن ایف او” کا آغاز کیا تھا،

اس کا مقصد، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے، وزارت خارجہ کی کارکردگی اور روابط کو مستحکم اور موثر بنانا تھا، وڑن ایف او کے تحت سب سے پہلے وزارت خارجہ کی نئی ویب سائٹ تشکیل دی گئی تاکہ صارفین کو خارجہ امور سے متعلقہ امور کے حوالے سے معلومات تک بہتر رسائی ممکن بنائی جا سکے، وڑن ایف او کے تحت ہی ایف ایم کنکٹ (کافی مارننگ) کے سلسلے کا آغاز کیا گیا.

جس کے تحت وزیر خارجہ ہر ماہ مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اہم خارجہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں یہ سلسلہ بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے،

قبل ازیں وزیر خارجہ، اہم خارجہ امور پر مشاورت کیلئے ماہرین امور خارجہ، ریٹائرڈ خارجہ سیکریٹریز پر مشتمل ایک مشاورتی کونسل بھی قائم کر چکے ہیں اس مشاورتی کونسل کے متعدد اجلاس وزارت خارجہ میں ہو چکے ہیں ،

اپنا تبصرہ بھیجیں