وزیر توانائی عمر ایوب

وزیر توانائی عمر ایوب نے پی پی آئی بی ، متبادل توانائی بورڈ اور نیکا کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر توانائی عمر ایوب نے پی پی آئی بی ، متبادل توانائی بورڈ اور نیکا کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ منگل کو وزارت توانائی نے وفاقی کابینہ کے احکامات کی تعمیل سے متعلق رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کر دی، عالمی مالیاتی اداروں نے فوری طور پر بجلی کی تمام سرکاری کمپنیوں کے بورڈز پروفیشنل لائن پر قائم کرنے کی شرط عائد کی ہوئی ہے ،

حکومت پر مارچ تک تمام سرکاری کمپنیوں میں پروفیشنل مینجمنٹ تعینات کرنے کی بھی شرط ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ مالی سال میں توانائی کے سرکاری شعبے کی تمام کمپنیوں کی نجکاری چاہتا ہے ،تبدیلی سرکار وعدوں کے باوجود گزشتہ ڈھائی سال میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے میں ناکامیاب رہی ،توانائی کے شعبے میں اصلاحات نہ ہونے کے باعث گردشی قرض بجلی اور گیس ٹیرف میں اضافہ ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں