عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ کو کہا جارہا منڈی سجائواور50 ،50 کروڑ کی بولی لگائو ‘ عظمیٰ بخاری

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب قرطنیہ سے نکل آئے ہیں ان کو اب واٹس ایپ پر میسجز آرہے ہیں،انکو کو میسجزآرہے ہیں ایک منڈی سجائیںاور وہاں 50 ،50 کروڑ کی بولی لگائیں،ان کے پاس 5 روپے نہیں 50 کروڑ کہاں سے دینگے ،سوائے لوٹوں کے علاوہ (ن) لیگ کاکوئی ممبر ان کو ملنے کیلئے تیار نہیں،وزیراعلی صاحب اپنے قدکے مطابق بات کریں ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ بزدار صاحب شراب لائسنس اور قبضہ مافیا کا جواب دیں، چیئرمین نیب کو عثمان بزدار کی شکل کیوں نظر نہیں آتی، ان کی اپنی کمیٹیاں کہتی ہیں بزدار صاحب نے آٹے کے سکینڈل میں کردار ادا کیا، جو وزیر اعظم پرویز الٰہی کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں تھے آج ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد نہیں ، بہتر ہے اپنے معاملات کی فکر کریں ، ان کے ساتھ کسی بھی چیز پر بات چیت نہیں ہوسکتی،نہ این آر او لینا ہے اور نہ ان کو ان آر او دینا ہے ۔انہوںنے کہاکہ انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی رپورٹ نے صادق اور امین حکومت کا پول کھول دیا،انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی رپورٹ کی ہیڈ نے کووڈ 19 کے دوران سب سے زیادہ کرپشن کا الزام لگایاہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کورونا کے دور میں پاکستان میں کرپشن کی گئی، انہیں اس پر شرم سے ڈوب مرنے چاہیے ،(ن) لیگ کے دور میں انڈیکس ایک سو سترہ پر تھا اب یہ حکومت ایک سو چوبیس پر لے گی۔منافقت کاسب سے بڑا چہرہ کوئی ہے تو عمران کاہے،ایک طرف شفاف سینیٹ انتخابات کی بات کرتے ہیں تودوسری طرف منڈی سجا کر بولیاں لگارہے ہیں،ہمارا اس گندی گیم سے کوئی مقابلہ نہیں،ہمارے گھر نقب لگانے سے پہلے اپنا ہائوس ٹھیک رکھیں، آپ کے پنڈی کے ایم پی ایز کی ووٹ نہ ڈالنے کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو وزیراعلی کا چہرہ کیوں نہیں نظر آرہا جو کہتے تھے ، وہ تو کہتے تھے ہم صرف کیس دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے ٹکر زپڑھے کر ہنسی آئی ، کہہ رہے ہیں پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے ،پی ڈی ایم ختم نہیں ہو رہی آپ کے پائوں نیچے سے کلین سرک رہاہے ،چند لوٹے ایم پی اے آپ کو نہیں بچا سکتے،آپ کو صبح شام پتہ نہیں ہوتا، پی ڈی ایم کی باتیں بڑوں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں