چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ‘ انکوائری کا حکم

لاہور(نمائندہ عکس) چلڈرن اسپتال میں صبح 5 بجے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چلڈرن اسپتال میں لگی آگ اب تک بجھائی نہ جاسکی ہے جبکہ بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، جس نے تیسری منزل پرموجود ادویات کا اسٹاک جل کرخاکسترکردیا ہے۔فائربریگیڈ کاعملہ آگ پرقابو پانے میں مصروف ہے جبکہ اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چلڈرن اسپتال میں آج ہونے والے تمام آپریشنزمنسوخ کردیئے گئے۔ خیال رہے کہ آگ لگنے کےباعث اوپی ڈی بھی بند کردی گئی اور مریض اورتیماردار ایمرجنسی کےباہرموجود ہیں۔دوسری جانب چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل اسٹورمیں آتشزدگی کے واقعے پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہرپہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں