مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نوشکی واقعہ کی مذمت

لاہور ( عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوشکی میں اغوا کے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اور ایک رہیں گے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغوا کیے گئے 9مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 2افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں