اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کل اتوار کوعوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اتوار کو عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے، اور عوام کے لئے ٹیلی فون لائنز 21 مارچ بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی۔
وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، عوام وزیراعظم سے براہِ راست گفتگو کیلئے 051ـ9210809 ملا کر اْن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔