وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا نواز شریف اور مریم نواز کو فون، عمرہ ادائیگی اور عید کی مبارکباددی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی کو عمرہ ادائیگی اور عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں بھی عمرہ ادائیگی اور عید کی مبارک باد پیش کی ،ذرائع نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ہے،

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کیساتھ ہونے والی مشاورت اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق زیر سماعت کیس سے متعلق آگاہ کیا ،ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے پنجاب الیکشن کیس میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اورمذاکرات سے متعلق ججز کے ریمارکس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،نواز شریف نے وزیر اعظم کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں