وزیر اعظم

وزیر اعظم کا سرکاری اداروں میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے عام شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کے لیے حکم دیدیا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہریوں کی جانب سے لائسنس، این او سی اور ڈومیسائل سے متعلق شکایات ہیں، سرکاری اداروں میں درخواستوں اور پٹیشنز پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔

وزیر اعظم نے سرکاری اداروں میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے عام شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کے لیے حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے وفاقی اورصوبائی اداروں کو شہریوں کی درخواستیں 4 ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وزارتیں، ادارے اور محکمے شہریوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں، درخواست پر تاخیر ہو تو شہریوں کو تحریری طور پر وجوہات بتائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں