اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دے دی۔ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق نگراں دور میں گندم خریداری کی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔
حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سینیئر ممبر میاں مشتاق کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔میاں مشتاق کی ایف پی ایس سی میں 13مہینے سروس باقی رہتی ہے، 15کامن سے تعلق رکھنے والے میاں مشتاق پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔