ہندوبرادری

وزیر اعظم عمران خان کی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے رنگوں کا تہوار قرار دیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

پیر کو ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے ہولی کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منایا ۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی نے اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کیا ، اس موقع پر پر ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر مسرت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ہولی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں رہنے والی ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کےلئے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں