براہ راست بات

وزیر اعظم عمران خان کل پھر فون پر قوم سے براہ راست بات کریں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کل منگل کوپھر فون پر قوم سے براہ راست بات کریں گے۔سینیٹرفیصل جاویدنے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم ایک بار پھر فون پر آپ کے ساتھ براہ راست بات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ منگل 11 مئی دوپہر ڈیڑھ بجے آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب ہوں گے۔سینیٹرفیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت براہ راست نشرکی جائیگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم فون پر عوام کے سوالات کے جوابات دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں