رضا بشیر تارڑ

وزیر اعظم عمران خان کا وژن پاکستان کو “ر یا ست مدینہ” کا نمونہ بنانا ہے،رضا بشیر تارڑ

اوٹاوا (عکس آن لائن ) کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد کی سیرت و زندگی انسانیت کے لئے ایک اہم مقدس تحریک ہے اور پاکستانی کینیڈین شہر یوں کو اس دنیا میں کامیابی کے ساتھ ساتھ موت کے بعد کی زندگی کے لیے بھی سیرت رسول اکر کو اپنا نا چا ہیئے۔

تفصیلات کے مطابق اوٹاوا میں رسول اکرم کی ولادت باسعادت منانے کے لئے سلام پاکستان آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہانحضرت کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سادگی ، رحمت ، رواداری اور معافی ان کی زندگی کا خاصہ ہے اور زندگی کے ہر پہلو میں ہمارے لئے ایک بہترین رول ماڈل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نبی پاک کی سنہری تعلیمات اور ان کی حقیقی روح پر عمل کرنا چاہئے۔ہائی کمشنر نے آگاہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن پاکستان کو “ر یا ست مدینہ” کا نمونہ بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے شروع میں ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں ، وزیر اعظم نے حضور پا ک کے حوا لے سے امت مسلمہ کے جذبات کے بارے میں بیان کیا۔معروف بین الاقوامی اسکالر ، پروفیسر سید بدی الدین سہروردی نے لو گو ں کی حو صلہ افزا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ قرآن پاک سے سیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرتب کردہ عمدہ روایات پر عمل کیا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو اسلام کے بارے میں ایسی زندگی گزارنے کے بارے میں آگاہ کریں جو اسلام کی روح کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں