فواد چوہدری

وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا

صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں

کے محتاج نہیں ہوں گے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے

کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے.

بلکہ صوبائی وسائل حصہ آئینی فارمولے کے مطابق تقسیم ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک

بہت بڑا قدم ہے۔ وفاقی وزیر نے کابینہ اور زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ زبردست زلفی بخاری وزارت لیبر

کے اس فیصلے سے ہزراوں مزدوروں کا فائدہ ہو گا، پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کے مزدوروں کو خصوصی مبارک ہو ،

امید ہے اسی ماہ ہم ای او بی آئی کے کھیوڑہ دفتر کا آغاز کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں