عبد العلیم خان

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ہر لحاظ سے سنگ میل ثابت ہوگا’ عبد العلیم خان

لاہور(عکس آن لائن )پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ہر لحاظ سے سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین نئے دو طرفہ باہمی تعلقا ت کا آغاز ہو رہا ہے۔

دورہ سعودی عرب سے واپسی پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو سعودی عرب میں تاریخی پذیرائی ملی ہے اب مثبت نتائج آئیں گے،باہمی تعاون سے مختلف شعبوں میں نئے منصوبے اور ترقی سامنے آئے گی، اس دورے سے نسعودی عرب سے دوستانہ تعلقات کی تجدید ہوئی ہے اور خطے میں تواز ن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پر اعتماد انداز میں باہمی معاملات پرپیشرفت کی،سعودی عرب پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلئے معاون ثابت ہوگا،

سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کا موقف بھی احسن انداز میں اجاگر کیاگیا،وزیر اعظم عمران خان کا سعودی حکام کے علاوہ او آئی سی سے بھی کامیاب سیشن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص ہر لحاظ سے دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے،دورہ سعودی عرب یادگار لمحات کا حامل تھا اس کے اچھے ثمرات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں