اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا،
کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا،کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا،
ایجنڈا کے مطابق وزارت داخلہ کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی اجازت دینے پر غور کیا جائے گا،
اقبال زیڈ احمد کی کمپنی پاکستان گیس پورٹ کے ایل این جی معائدے پر غور کیا جائے ۔
ایجنڈا کے مطابق پاکستان گیس پورٹ کے سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی ٹرمینل کے ساتھ معائدہ منسوخ کرنے پر غور کیا جائے گا ۔
ایجنڈا کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کریگی،
ایران عراق اور دیگر ممالک کیلئے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پر غور کیا جائے گا۔
ایجنڈا کے مطابق متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کے تعلیم اور صحت کے استعمال سے
متعلق پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے ،
وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس کی بریفنگ دیگی،
پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی ایجنڈا میں شامل ہے ۔
ذرائع کے مطابق بورڈ کے ایم ڈی کی پوسٹ گزشتہ دو سالوں سے خالی ہے ،
ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے ،
ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ،
ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل ایجنڈا میں شامل ہے ،
ذرائع کے مطابق مرغذار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا،
ریونیو ڈویژن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔