فرخ حبیب

وزیر اعظم عمران خان فوڈ سکیورٹی پر کام کر رہے ہیں ،فرخ حبیب

فیصل آباد (عکس آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فوڈ سکیورٹی پر کام کر رہے ہیں دنیا میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اپوزیشن جھوٹ بول رہی ہے عوام کو سچ بتائے نون لیگ والے سرکلر ڈیبٹ کا مسئلہ پیدا کر کے گئے پچھلے ماہ حکومت نے آٹھ ارب کا بوجھ برداشت کیانون لیگ نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے ہیں 2023ءمیں آئی پی پیز کو 1400 ارب ادا کرنے ہیں آئی آئی پی پیز سے مذاکرات کر کے 770 ارب روپے بچائے ہیں مہنگے منصوبوں سے بجلی بنے یا نہ بنے، ادائیگی کرنا تھی

فیصل آباد میں میڈ یا کانفرنس کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بتائیں کس مفاد کے تحت مہنگے ترین معاہدے کئے نون لیگ ملک کی معیشت کو تباہی کے دھانے پر چھوڑ کر گئی بلاول ہمیں لیکچر دینے کی بجائے کراچی کی سڑکوں پر نکلیں پرچی چیئرمین کو مشیر پرچی پر جو لکھ کر دیتے ہیں وہ بول دیتے ہیں بلاول بڑے ہو جائیں خود بھی پڑھیں اور سمجھیںوزیر اعظم نے بوجھ برداشت کیا پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی پاکستان خوردنی تیل درآمد کرتا ہے خوردنی تیل کی قیمت میں عالمی سطح پر 77 فیصد اضافہ ہوا اپوزیشن کیوں جھوٹ بول رہی ہے عوام کو سچ بتائے خوردنی تیل مہنگا ہونے کے اثرات مقامی طور پر ہو رہے ہیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جن کا لوٹا پیسہ باہر ہے مایوسی پھیلانے کی بجائے سچ بولیں کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی ملا ہے پاکستانیوں کو صرف بجلی نہیں بلکہ سستی بجلی چاہئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جا ئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا جا ئے گا بجٹ عوام دوست ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں