اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان اور وزرا کے درمیان کارکردگی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے معاہدوں پر سہ ماہی بنیادوں پر عمل درآمد کا جائزہ ٹائم لائنز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
شہزاد ارباب نے کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی کی سہ ماہی جائزہ رپورٹس وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ نے یہ بھی کہا کہ معاہدے اور جائزہ رپورٹس وزارتوں کو ان کے اہداف حاصل کرنے میں معاون ہوں گے۔