وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان آیندہ ہفتے جہلم کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے جہلم کا دورہ کریں گے، 26 دسمبر کو پنڈدادن خان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آئندہ ہفتے جہلم کا دورہ کریں گے اور پنڈدادن خان میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، نجی ٹی وی کے مطابق ضلع جہلم کے بعد ملک کے دیگر علاقوں میں بھی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان جلسوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اہم اعلان کریں گے اور حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں