وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کو کورونا ہوگیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیر اعظم شہباز شریف کو کورونا ہوگیا۔ یہ بات منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورکہاکہ کورونا کے دوران احتیاط کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہاکہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف جلد صحتیاب ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں