وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بدھ کوطلب کیا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں