پشین /کوئٹہ (عکس آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مندـپشین مشترکہ مارکیٹ کے افتتاح کے بعد وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی
پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پاور منسٹر انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرلیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ اعلی بلوچستان عبد القدوس بازنجو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ سردار خالد حسین مگسی اور زبیدہ جلال شامل تھیں ،ملاقات میں پاکستان ایران دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔