نگراں وزیراعظم

وزیر اعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ازبکستان روانہ ہوں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 8 اور 9 نومبر کو منعقد ہونے والی 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند ازبکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سربراہی اجلاس میں ای سی او وژن 2025 ، تجارت، ٹرانسپورٹ، کنکٹیویٹی، توانائی، سیاحت و اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لئے پاکستان کا وژن پیش کریں گے، وہ ازبکستان کی قیادت اور دیگر شریک رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔ بیان کے مطابق ای سی او کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں