وزیر آباد

وزیر آباد کے رہائشی 60 سالہ دودھ فروش کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن) وزیر آباد کے رہائشی 60 سالہ دودھ فروش کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا اور رفو چکر ہوگیا، بیگو والہ پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف کاروائی۔

تفصیلات کے مطابق محلہ جناح کالونی وزیر آباد کا رہائشی تقریبا 60 سالہ دودھ فروش عمر حیات ولد محمد علی اپنی موٹر سائیکل نمبریGAN-5423 پر دودھ لے کر دوکانوں پر سپلائی کے لئے وزیرآباد جا رہا تھا کہ مین روڈ روہیلہ اسٹاپ کے قریب اچانک غلط سمت میں آنے والے نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

اطلاع پر تھانہ بیگووالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے اور زخمی کو علاج معالجہ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں