فیاض الحسن

وزیرِاعظم عمران خان کا عالمی برادری سے خطاب تمام غریب اور ترقی پذیر ممالک کی آواز تھا‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کا عالمی برادری سے خطاب تمام غریب اور ترقی پذیر ممالک کی آواز تھا۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس نے معاشی طور پر مستحکم ممالک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اورغریب ممالک میں کورونا اور قرضوں کی وجہ سے معاشی و معاشرتی حالات ابتر ہو رہے ہیں، دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں میں کمی آنے سے غریب ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل میں کورونا کے خلاف بہترین اقدامات کررہا ہے،جزوی اور کلسٹر لاک ڈان کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو کم سے کم متاثر کرنا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ کمزور ترین طبقوں کے لیے احساس پروگرام کے تحت رقوم اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں اب تک کورونا کے ایک ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں