ڈاکٹریاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاذیابیطس سے بچاؤاورعلاج معالجے کے حوالے سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

لاہور (عکس آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ذیابیطس سے بچاؤاورعلاج معالجے کے حوالے سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض میں خطرناک حدتک اضافہ ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ متوازن غذااورباقاعدہ ورزش ذیابیطس سے بچاؤمیں انتہائی مددگارثابت ہوتی ہیں۔ ذیابیطس کے مرض پربروقت قابونہ پانے سے جسم کے باقی اعضاء بھی بری طرح متاثرہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ آج کا دن ذیابیطس کے مریضوں کومرض بارے آگاہی دینے اورعلاج معالجہ کویقینی بنانے کاپیغام دیتاہے۔ صوبہ بھرمیں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خصوصی آگاہی پروگرام شروع کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں ذیابیطس سے بچاؤبارے آگاہی پیداکرنے کیلئے میڈیاکواپنابہترین کرداراداکرناچاہئیے۔ پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے کونسلنگ اور آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں