وزیرخارجہ جلیل عباس

وزیرخارجہ جلیل عباس کل چین کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی (کل)پیر کو چین کے اہم دورے پر روانہ ہونگے جہاں ان کی افغان ہم منصب ملا امیر متقی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے خارجہ تعلقات کیلئے اگلا ہفتہ بہت اہم ہے، کیونکہ نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی (کل) پیر کوچین کے اہم دورے پر روانہ ہورہے ہیں، جہاں وہ تیسرے ہمالیہ فورم میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فورم میں چین، افغانستان و دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کی بات چیت ہوگی، جبکہ اس دوران پاکستانی نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی افغان ہم منصب ملا امیر متقی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ جلیل عباس چین کے دورے کے بعد آذربائیجان جائیں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں