وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب کی کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی جلد فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

لاہور (نمائندہ عکس)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی جلد فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرطان میں مبتلا مریض او را ن کا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے وہ ناقابل بیان ہے، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی، اس نیک کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا اور سیکرٹری صحت نے کینسر ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہنی چاہیے، سرطان میں مبتلا مریض او را ن کا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی البتہ اس نیک کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی کہ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کیلئے فارما سیوٹیکل کمپنی سے بات چیت میں جاری ہے۔واضح رہے کہ اجلاس میں خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں