وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کی پاکستان کی اپنی سر زمین پر 13 سال بعد فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور(عکس آن لائن )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان کی اپنی سر زمین پر 13 سال بعد فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے عابد علی، نسیم شاہ، بابر اعظم، شان مسعود کی کارکردگی کو بھی سراہا۔وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل سے سری لنکا ٹیم کو شکست دی، قومی کرکٹ ٹیم نے کھیل کے ہر شعبہ میں سری لنکا کی ٹیم کو آٹ کلاس کر کے فتح اپنے نام کی، میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم اور شان مسعود نے سنچریاں بنا کر نیا پاکستانی ریکارڈ بنایا، نوجوان بالر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے بہترین بالنگ کر کے جیت میں اہم کردار ادا کیا، عابد علی اور نسیم شاہ کو شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے عابد علی اور نسیم شاہ مستقبل میں پاکستانی کرکٹ کے سٹار بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں