وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کی سرکاری ناکارہ گاڑیوں، مشینری اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ناکارہ گاڑیوں ، مشینری ، آلات اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت کردی ، ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری ،آلات کی نیلامی سے50کروڑروپے حاصل کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت کردی ہے ،

اس ضمن میں چیف سیکرٹری اورانسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری ،آلات کی نیلامی سے50کروڑروپے حاصل کئے جائیں گے، سی پی او اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ جمع ہوں گے جبکہ سرکاری محکموں ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاترمیں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ حاصل ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کاعمل مزیدتیزکیاجائے ، سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں