وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، اشیائے صرف کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا

لاہور(عکس آن لائن)وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مہنگائی اہم ایشو ہے، پرائس کنٹرول کے لئے موثر کارروائی کی جائے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیا مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کووزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا ،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری انڈسٹری، کین کمشنر، ڈی جی انڈسٹری اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی،

اجلاس کے دوران صوبے بھر میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے صرف کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلی پنجاب نے پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی، عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کریں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، حالات کی وجہ سے سپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں