پرویز الہی

وزیراعلی پنجاب کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ عکس) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کادائرہ کاربڑھایاجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کادائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27اضلاع تک بڑھا یاجائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس شروع کی ہے جو کہ صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے سابق دور میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں