ایل ڈی ای انصاف ویب پورٹل

وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی ای انصاف ویب پورٹل، موبائل پورٹل لانچ کردیا

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایل ڈی ایانصاف ویب پورٹل،موبائل پورٹل لانچ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی ای انصاف ویب پورٹل، موبائل پورٹل لانچ کر دیا۔

اس موقع پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز نے ملازمین کی جانب سے کرونا فنڈ کے لیے وزیراعلی پنجاب کو27 لاکھ کا چیک دیا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کوآن لائن درخواستیں دینے کی سہولت فراہم کر دی ہے،

شہریوں کی شکایات کے بلا رکاوٹ اندراج کے لیے اہم ترین اقدام ہے،شہریوں کی درخواستو ں پر سے کم وقت میں عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ایل ڈی اے فعال طور پر شہریوں کی خدمت کر سکے گا،

گزشتہ روز جوہر ٹان لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں