وزیراعلی

وزیراعلی مراد علی شاہ نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کر دی ، ریلوے کیس میں جواب جمع

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعلی سندھ نے سرکولر ریلوے کیس میں جواب جمع کروا دیا جس میں وزیراعلی مراد علی شاہ نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کر دی ۔جمعہ کو جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیاکہ کراچی سرکولر ریلوے کی فزیبیلٹی ریکارڈ تین ماہ میں بنی، وفاقی کی سستی کے باوجود سندھ حکومت نے منصوبے پر تیزی سے کام کیا، وفاقی حکومت نے 2017 میں سرکولر ریلوے میں دلچسپی لینا چھوڑ دی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے 14 نومبر کو سمری کابینہ میں پیش کی، کرونا کا شکار تھا اس لئے کابینہ کی میٹنگ ملتوی ہوگئی۔ جواب میں کہاگیاکہ ایف ڈبلیو او کو ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ جواب میں کہاگیاکہ 9 دسمبر جو ایف ڈبلیو او کو بقیہ 15 کروڑ بھی جاری کرنے کی منظوری دی، کراچی کو جدید ماس ٹرانزٹ نظام کی ضرورت ہے۔جواب میں کہاگیاکہ سرکولر ریلوے کو ایسے بحال کیا جائے کہ جدید ماس ٹرانزٹ نظام متاثر نہ ہو، عدالت حکم دے تو جدید سرکولر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں