لاہور (عکس آن لائن) پاکستان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی سمیت صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں کرونا وائرس آئسولیشن وارڈ بنانے کا حکم دے دیا ہے اور پنجاب میں اس وائرس کے خدشات کے پیش نظر جمعرات کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کیا۔
جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری صحت، کیپٹن (ر) عثمان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ جس میں کرونا وائرس کی پنجاب میں ممکنہ آمد سے پیدا ہونیوالے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔