مشیر تجارت

وزیراعظم کے مشیر تجارت شوگر انکوائری کمیشن میں پیش، ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات کے جوابات دئیے

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم کے مشیرتجارت عبد الرزاق داﺅد نے شوگرانکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دے دیئے، حکام کا کہنا ہے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے مشیر تجارت کی سربراہی میں چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرتجارت عبد الرزاق داﺅد شوگرانکوائری کمیشن میں پیش ہوئے اور ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات کے جواب دیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیرتجارت سے کمیشن ممبران نے سخت سوالات کئے۔حکام کا کہنا ہے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے مشیر تجارت کی سربراہی میں چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر اور دسمبر 2018 میں چینی برآمدکرنےکی اجازت دی تھی۔

جبکہ ای سی سی نے اسی عرصے میں گیارہ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا تھا جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی کمیشن میں طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا۔اس سے قبل اسد عمر نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچ کر چینی سبسڈی کے معاملے پر شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں