عبدالعلیم خان

وزیراعظم کی معاشی استحکام کی کوششوں کے فوائد آنا شروع ہو گئے، عبدالعلیم خان

لاہور (عکس آن لائن ) سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے وزیراعظم کی کوششوں کے فوائد سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا بلا واسطہ فائدہ عام آدمی کو ہو گا۔لاہور سے جاری بیان میں سینیئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام کے فوائد سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ میں پینتیس روپے تک کم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود اور مہنگائی میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ چھوٹے کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کے لئے وزیر اعظم ایک بڑے امدادی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ یہ امدادی پیکج یقینی طور پر عام آدمی کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں دنیا پاکستان کو ایک مضبوط معیشت کے طور پر دیکھے گی۔ ان حالات میں اس سے بہتر حکمت عملی نہیں ہو سکتی تھی تنقید بلاجواز ہے۔ آج سیاست کی بجائے خدمت کا مقصد سامنے رکھنے کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں