نوازشریف سے رابطہ

وزیراعظم کا نوازشریف سے رابطہ ، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر گفتگو

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں موجود پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے وزراء کو پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے،

وفاقی وزرا پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے مشاورت مزید وسیع کی ہے جس میں پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں