وزیراعظم

وزیراعظم کا لسبیلہ میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،زخمیووں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمیووں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کے لئے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں